16 فروری 2010 - 20:30

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے ایک بارپھرشمالی یمن کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

الحوثی مجاہدین کے ترجمان سید یحیی بدرالدین الحوثی نے آج اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے شمالی یمن کے رازح ، الجابری ، جبل الرمیح ، حبل الدخان ، جبل المددود اور الملاحیط وشدا ، شہروں نیز اسفل مران شیعہ علاقوں پر پر اکتالیس بار بمباری کی۔

اس رپورٹ کےمطابق سعودی عرب کی فوج کی ان کاروائيوں میں  ایک ہزار گیارہ میزائل فائر کئے گئے اور اس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

یمنی مجاہدین نے بھی سعودی فوج کے حملوں کے جواب میں الخوبہ کے دیہی علاقوں میں جوابی کاروائي کرکے اس علاقے سے سعودی فوجیوں کونکال باہر کیا اوربھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولہ وبارود اپنے قبضے میں لے لیا۔